Wednesday, April 24, 2024

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز، پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 89 رنز بنا لیے

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز، پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 89 رنز بنا لیے
July 27, 2022 ویب ڈیسک

گال (92 نیوز) - پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے چوتھے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کر دیا گیا۔ پاکستان نے 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 89 رنز بنا لیے۔

میزبان ٹیم نے چوتھے روز 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز سے دوسری نامکمل اننگز کا آغا کیا تو دھننجایا ڈ سلوا نے سنچری اسکور کرتے ہوئے 109 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان  کرونا رتنے  نے 61رنزبنائے۔ سری لنکا نے 360رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد نواز نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

508رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 42رنز پر گری۔ عبداللہ شفیق 16رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

امام الحق اور کپتان  بابر اعظم  نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 89 رنز تک پہنچا دیا۔ خراب  روشنی کے باعث میچ  جلد ختم کر دیا گیا۔ بابر اعظم 26اور امام الحق 46رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

آخری روز پاکستان کو جیت کے لیے 419 رنز جبکہ سری لنکا کو 9وکٹیں درکار ہو گئیں۔