Sunday, May 19, 2024

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز، میزبان ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ، پانچ کھلاڑی آؤٹ

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز، میزبان ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ، پانچ کھلاڑی آؤٹ
July 26, 2022 ویب ڈیسک

گال (92 نیوز) - پاک سری لنکا دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا ۔ میزبان ٹیم کے دوسری اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ مجموعی طور پر 323 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

سری لنکا کی تیسرے ٹیسٹ میں  گرفت مضبوط ہو گئی۔ پہلی اننگز میں پاکستانی  بیٹنگ ناکام، پوری ٹیم   231 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستانی ٹیم نے 191 رنز سات کھلاڑی آؤٹ سے تیسرے روز پہلی نامکمل اننگز کو آگے بڑھایا تو  گرین کیپس صرف 40 رنز کا  ہی اضافہ کر سکی۔ حسن علی نے 21 اور یاسر شاہ نے 26 رنز  بنائے۔ سلمان علی آغا 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے پانچ اور پربت جے سوریا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

147رنز کی  برتری کے ساتھ سری لنکا نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو میزبان ٹیم کی 117 رنز پر پانچ وکٹیں  گر گئیں۔ کپتان  کرونا رتنے اور دھننجایا ڈی سلوا نے 59 رنز کی شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 176 رنز تک پہنچا دیا۔

خراب روشنی کے باعث  میچ  جلد ختم کر دیا  گیا ۔ کرونا رتنے 27 اور دھننجایا ڈی سلوا 30 رنز بنا کر کریز  پر موجود ہیں۔ میزبان ٹیم کو میچ میں 323 رنز کی برتری حاصل  ہو گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔