Wednesday, April 24, 2024

پاک سعودی ٹیکنالوجی ہاؤس کے قیام کا اعلان

پاک سعودی ٹیکنالوجی ہاؤس کے قیام کا اعلان
January 7, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاک سعودی ٹیکنالوجی ہاؤس کے قیام کا اعلان کردیا گیا۔

سعودی جی 20 ینگ انٹرپرینیورز الائنس کے صدر شہزادے فہد بن منصور نے لاہور میں جاری تین روزہ ٹیک موٹ فیوچر فیسٹ کانفرنس میں ورچوئل خطاب کے دوران اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک سعودی ٹیک ہاؤس کا ہیڈ کوارٹرز ریاض میں بنایا جائے گا۔ پہلی شاخ لاہور میں کھولی جائے گی۔

شہزادے فہد بن منصور نے 100 ملین ڈالر کے 300 منصوبوں کا بھی اعلان کیا، عالمی سطح پر ایک ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا پاکستان کا سفر پانچ سال قبل لاہور میں ایک آئی ٹی کمپنی کے قیام کے امکانات تلاش کرنے کے لیے شروع ہوا تھا۔ پاکستان میں ہر شعبے کے حوالے سے وسائل موجود ہیں۔