Friday, April 19, 2024

پاک، سعودی بری افواج کے درمیان مشترکہ مشق "الصمصام ہشتم" اختتام پذیر

پاک، سعودی بری افواج کے درمیان مشترکہ مشق "الصمصام ہشتم" اختتام پذیر
March 4, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - پاک، سعودی بری افواج کے درمیان مشترکہ مشق "الصمصام ہشتم" اختتام پذیر ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی، رائل سعودی لینڈ فورسز مشترکہ مشق پبی میں منعقد ہوئی، کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے مشق کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ رائل سعودی لینڈ فورسز کے میجر جنرل عبداللہ عید العتیبی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

پاک، سعودیہ مشق دو ہفتے پر محیط، دوطرفہ فوجی مشقوں کے سلسلے کا حصہ تھیں،  مشترکہ مشق انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں پر مرکوز تھی۔ گھیراؤ اور تلاش آپریشنز، جنگی گشت، دھماکا خیز مواد سے متعلق اُمور مشق کا حصہ تھے۔

ترجمان کے مطابق مشق نے باہمی آپریشنل اُمور اور اور تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا، تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے بھی شرکت کی۔