Thursday, April 25, 2024

پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں جاری

پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں جاری
September 27, 2016
راولپنڈی (92نیوز) پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور روسی کے درمیان تاریخ میں پہلی مرتبہ ہونے والی مشقیں جاری ہیں ۔ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور روسی فوجوں کے درمیان  مشقیں جاری ہیں جو 10اکتوبر تک جاری رہیں گی ۔ کورکمانڈرپشاور نے جاری مشقوں کا معائنہ بھی کیا کورکمانڈ رپشاور کا کہنا تھا کہ پاک روس جاری مشقیں دونوں ممالک کو قریب لائیں گی اوران کا مزید  کہنا تھا کہ  پاک روس افواج کی پیشہ وارانہ مہارت میں ایک دوسرے کو مدد ملے گی ۔ اس سے پہلے روسی فوج کی پاکستانی فوج کے ساتھ مشترکہ مشقیں روکنے کیلئے بھارت نے روس کو سفارتکاری کے ذریعے روکنے کی بڑی کوششیں کی لیکن بھارت  اپنے فیصلے کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام ٹھہرا ۔  پاک روس مشقوں کے بعد بھارت روس سے کافی خفا ہے اور اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس نے روسی کو پاکستان اور بھارت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کی دھمکی بھی دی تھی ۔