Friday, March 29, 2024

پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے متبادل وینیو پر غور

پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے متبادل وینیو پر غور
May 9, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے حوالے سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے متبادل وینیو پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی سیاسی ہلچل اور اسلام آباد میں متوقع دھرنے کے پیش نظر متبادل وینیو پر غور کر رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے جون میں پاکستان آنا ہے، سیریز کے تمام میچ راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔