Friday, May 3, 2024

کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے : ایڈمرل ذکاءاللہ

کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے : ایڈمرل ذکاءاللہ
October 15, 2016
کراچی (92نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی بربریت کا نشانہ بن رہا ہے۔ جھوٹی کہانیوں اور من گھڑت واقعات سے مسئلہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹائی نہیں جا سکتی۔ جارحیت کی صورت میں ملکی خودمختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔ پی ایم اے کے 35 ویں گریجویٹ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب کاکول اکیڈمی میں سجائی گئی۔ مارچ پاسٹ کے لیے کیڈٹس کے نظم وضبط نے سماں باندھ دیا۔ چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور پاس ہونے والے کیڈٹس کی کارکردگی کو سراہا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کیڈٹس پر وطن کے دفاع کی مقدس ذمہ داری عائد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جارحیت کی صورت میں ملکی خود مختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔ کاکول اکیڈمی سے پاس آوٹ ہونے والے چھبیس کیڈٹس کا تعلق سعودی عرب اور لیبیا سے ہے جو پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے کے بعد اب عملی میدان میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔