Sunday, May 19, 2024

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شاہجہاں کا ملائیشیا کی بندرگاہ لنگکاوی کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شاہجہاں کا ملائیشیا کی بندرگاہ لنگکاوی کا دورہ
May 28, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شاہجہاں کا ملائیشیا کی بندرگاہ لنگکاوی کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستانی سفارتی عملے اور ملائیشین نیوی حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا، جہاز نے لنگکاوی بین الاقوامی میری ٹائم اور ایرو اسپیس نمائش میں شرکت کی۔

جہازنے امریکا اور دیگر بحری افواج کے جنگی جہازوں کے ساتھ مشقوں میں بھی حصہ لیا۔ جہازکے کمانڈنگ آفیسرنے ملائیشین حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔