کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک نے بحرین کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحرین کی بندرگاہ مینا سلمان آمد پر پاکستانی جہاز کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کمانڈنگ آفیسر کی کمانڈر رائل بحرین نیول فورس اور مختلف ممالک کے عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے بندرگاہ پر قیام کے دوران متعدد ممالک کی اعلی سفارتی اور عسکری شخصیات نے پی این ایس تبوک کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے جہاز کے اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مذید فروغ ملے گا۔