Wednesday, April 24, 2024

پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک میزائل کرافٹ پی این ایس ہیبت کی کمیشننگ تقریب

پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک میزائل کرافٹ پی این ایس ہیبت کی کمیشننگ تقریب
March 31, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک میزائل کرافٹ پی این ایس ہیبت کی کمیشننگ تقریب ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تیسرے 16 ٹن وزنی بولارڈ پل ٹگ پی این ٹی گوگا کو بھی بیڑے میں شامل کیا گیا۔ امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پی این ایس ہیبت مقامی سطح پر تیار کیا جانے والا جدید ترین فاسٹ اٹیک میزائل کرافٹ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے میری ٹائم ٹیکنالوجی کمپلیکس، بحریہ، کراچی شپ یارڈ کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔ ایم ڈی کراچی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل اطہر سلیم نے منصوبے پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا میزائل کرافٹ پی این ایس ہیبت ایک کثیر المشن پلیٹ فارم ہے۔ پی این ایس ہیبت، پاک بحریہ کی بحری دفاعی صلاحیتوں کو تقویت دے گا۔ بولارڈ پل ٹگ پی این ٹی گوگا بھی کلیدی سنگ میل ہے۔ منصوبوں سے مقامی سطح پر جہاز سازی کی صلاحیتوں کو تقویت ملے گی۔

اس موقع پر امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا تھا پی این ایس ہیبت، مقامی ڈیزائن اور تیاری میں نئے باب کا آغاز ہے۔ مجموعی علاقائی سلامتی کے تناظر میں پی این ایس ہیبت بحری دفاع کو تقویت دے گی۔ پی این ایس ہیبت بحر ہند خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں معاون ہو گی۔ میزائل کرافٹ بحری چیلنجز سے نمٹنے میں پاک بحریہ کی صلاحیتوں کو مضبوط بنائے گا۔

تقریب میں غیر ملکی معززین، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت پاکستان نیوی اور کراچی شپ یارڈ حکام نے شرکت کی۔