Thursday, March 28, 2024

پاک بحریہ کا سمندر میں انسداد منشیات آپریشن، 4500 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لی

پاک بحریہ کا سمندر میں انسداد منشیات آپریشن، 4500 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لی
May 26, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس دہشت نے پاک بحریہ کے فضائی یونٹس کے ساتھ مل کر شمالی بحیرہ عرب میں تقریباً 4500 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لی۔

میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کے دوران پی این ایس دہشت نے مشکوک کشتی کو روکا اور منشیات کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا جس کی مالیت کا تخمینہ عالمی منڈی میں تقریباً 6.7 ملین ڈالر ہے۔

پاک بحریہ کی جانب سے بھاری مقدار میں منشیات ضبطگی کا کامیاب آپریشن اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاک بحریہ سمندر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے پرعزم ہے۔ پاک بحریہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے نمٹنے اور اپنی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

پاک بحریہ کی جانب سے انسداد منشیات کا کامیاب آپریشن ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے عزم کا مظہر ہے۔