Thursday, April 18, 2024

پاک بحریہ اور کسٹم کلکٹریٹ گوادر کی مشترکہ کارروائی، 3 ہزار کلو گرام منشیات پکڑ لی

پاک بحریہ اور کسٹم کلکٹریٹ گوادر کی مشترکہ کارروائی، 3 ہزار کلو گرام منشیات پکڑ لی
March 22, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پاک بحریہ اور کسٹم کلکٹریٹ گوادر نے خفیہ اطلاعت پر شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں 3 ہزار کلو گرام منشیات تحویل میں لے لی۔

تحویل میں لی گئی منشیات کی مالیت کا تخمینہ 750 ملین روپے لگایا گیا ہے جس کو مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا۔

انسداد منشیات کا کامیاب مشترکہ آپریشن بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پاک بحریہ کی عزم کا مظہر ہے۔

پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھاتی رہے گی اور بحری تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔