پاک فضائیہ نے نتھیا گلی کے قریب کالاباغ میں ہنگامی انتظامی سیل قائم کردیا

اسلام آباد (92 نیوز) پاک فضائیہ نے نتھیا گلی کے قریب کالاباغ میں ہنگامی انتظامی سیل قائم کردیا۔
08 January, 2021: On the special instructions of Air Chief Marshal Zaheer Ahmed Baber Sidhu, Chief of the Air Staff, Pakistan Air Force, PAF Bases Kalabagh and Lower Topa are actively participating in relief operations in the affected areas. Crisis Management Cells have also been pic.twitter.com/tplThUjIsZ
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق کالاباغ بیس نتھیاگلی کے اطراف پھنسے افراد کی بھرپور مدد کی جائے گی، اگرکوئی فرد یا کسی کا رشتہ دار کالاباغ کے اطراف پھنسا ہے تو مدد کیلئے رابطہ کریں۔
پاک فضائیہ طبی، غذائی امداد، پناہ کی فراہمی، برف سے بحفاظت نکلنے میں مدد دے گی۔ آپریشن کے دوران پی اے ایف کے اہلکاروں نے متعدد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ موسمی حالات میں بہتری کے بعد ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔