Tuesday, July 23, 2024

پاک فضائیہ نے ملک بھر میں 7 ستمبر کو یوم شہدا منایا

پاک فضائیہ نے ملک بھر میں 7 ستمبر کو یوم شہدا منایا
September 7, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاک فضائیہ نے 7 ستمبر کو ملک بھر میں پی اے ایف بیسز پر یوم شہدا کے طور پر منایا۔

اس دن کا آغاز ایک پروقار تقریب سے ہوا، جس میں خصوصی دعا اور قرآن خوانی شامل ہے، جس میں 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہداء کے ساتھ ساتھ قیام پاکستان سے لے کر اب تک فرض کی ادائیگی میں لازوال قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یوم شہداء کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔