Sunday, May 5, 2024

پاک فضائیہ کی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی کوششوں میں سول انتظامیہ کی مدد

پاک فضائیہ کی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی کوششوں میں سول انتظامیہ کی مدد
September 14, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پاک فضائیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور ریسکیو کی کوششوں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کےمطابق پاک فضائیہ بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اور ریسکیو کے عمل میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے۔ سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کر رہے ہیں۔ پاک فضائیہ نے فیلڈ میڈیکل کیمپس بھی قائم کیئے ہیں۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف چوبیس گھنٹے سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کر رہے ہیں۔ پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے تیار کھانا، خشک راشن اور دیگر اشیائے ضروریہ تقسیم کیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ضروت مند خاندانوں میں 15719 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے۔ 507 پانی کی بوتلیں اور 3415 خشک راشن کے پیکٹ تقسیم کیئے۔

پاک فضائیہ کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں سیلاب میں پھنسے لوگوں کو باحفاظت ریسکیو کررہی ہیں۔ پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے 2416 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔