Thursday, April 25, 2024

پاک فضائیہ کا طیارہ پشاور کے قریب گر کر تباہ، دونوں پائلٹس شہید

پاک فضائیہ کا طیارہ پشاور کے قریب گر کر تباہ، دونوں پائلٹس شہید
March 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاک فضائیہ کا طیارہ پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، ترجمان کے مطابق طیارہ حادثے میں دونوں پائلٹس شہید ہو گئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن پر تھا، حادثے میں زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ایئرہیڈکوارٹرز نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا۔