Monday, October 3, 2022

پاک فضائیہ کا سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن

پاک فضائیہ کا سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن
August 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاک فضائیہ کا بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کے دوران سیلاب متاثرین میں 12 ہزار پائونڈ امدادی سامان کی تقسیم کی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک فضائیہ کے قائم کردہ فیلڈ ہسپتالوں میں 346 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پی اے ایف کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں سیلاب زدگان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ سیلاب متاثرین کو مفت ادویات کی فراہمی بھی کی جا رہی ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں نامساعد موسمی حالات کے باوجود پی اے ایف اہلکار سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کرنے میں کوشاں ہیں۔