Friday, May 3, 2024

پاک فوج نے کمراٹ میں پھنسے 22 افراد کو بحفاظت نکال لیا

پاک فوج نے کمراٹ میں پھنسے 22 افراد کو بحفاظت نکال لیا
August 27, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - پاک فوج نے کمراٹ میں پھنسے 22 افرادکو بحفاظت نکال لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کے ذریعے 22 افراد کو کمراٹ سے بحفاظت نکال لیا گیا، ان افراد کو پہاڑوں کی چوٹیوں کے آس پاس محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پہاڑوں کے قریب افراد کو موسم بہتر ہوتے ہی آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز کے ذریعے نکالا جائے گا۔ ان افراد کے بحفاظت انخلاء کے لیے خوازہ خیلہ سے گراؤنڈ پارٹی بھی تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ سیلاب کی وجہ سے سوات اور گردونواح کا سفر نہ کریں۔

ادھر سوات میں پاک آرمی نے خوازہ خیل کے علاقے میں دریا ئے سوات میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کر لیا ہے۔ دریا میں پھنسے 43 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالا گیا۔