Sunday, September 8, 2024

پاک فوج نے گوادر اور تربت میں امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی مدد کی ، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے گوادر اور تربت میں امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی مدد کی ، آئی ایس پی آر
January 4, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) گوادر اور تربت کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر، تربت کے نشیبی علاقوں میں مقامی آبادی اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پاک فوج کے دستوں نے امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی مدد کی۔

مختلف علاقوں سے پانی کی نکاسی، پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ کوسٹل ہائی وے، پسنی، سوربندر، نگور اور جیوانی میں خوراک، رہائش فراہم کی گئی۔ پی ڈی ایم اے نے خشک خوراک، گرم کمبل سمیت گرم ملبوسات پہنچا دیئے۔