پاک فوج نے بھارتی فوجی افسر کا آزاد جموں کشمیر میں دہشت گردوں کے لانچ پیڈ کا دعویٰ مسترد کر دیا
راولپنڈی (92 نیوز) - پاک فوج نے بھارتی اعلی فوجی افسر کا آزاد جموں کشمیر میں دہشت گردوں کے لانچ پیڈ کا دعویٰ مسترد کر دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آزاد کشمیر میں نام نہاد دہشت گردوں کے لانچ پیڈ کا دعویٰ من گھڑت ہے۔ یہ بیان بھارتی مسلح افواج کی پراپیگنڈا سوچ کا مظہر ہے۔
The unwarranted statement of a high-ranking Indian Army Officer concerning Azad Jammu and Kashmir is an apt manifestation of Indian Armed Forces’ delusional mindset and showcases the vivid imprint of domestic political showboating on Indian military thought (1/5)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 24, 2022
بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی جدوجہد کچلنے میں مصروف ہے، بھارتی فوج بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے اس طرح کے بے بنیاد بیانات گڑھتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد عالمی قوانین کے تحت حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔ پاک فوج خطے میں امن و استحکام کے لیے پرعزم اور ہر قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
...unarmed Kashmiris striving for their right of self-determination, upheld by International Law & enshrined in UN Security Council Resolutions.The Indian General Officer’s lofty claims and surreal ambition is intellectually insulting. Pakistan military is a force for good (3/5)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 24, 2022
بھارتی فوج اپنے سیاسی آقاؤں کی انتخابی مہم کے لیے غیر ذمہ دارانہ بیان بازی کر رہی ہے۔ بھارتی فوج غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیان بازی سے گریز کرے، بھارتی افسر کے بلند بانگ دعوے غیر حقیقی اور توہین آمیز ہیں۔
...including recently in the Balakot episode. In the interest of peace for the region, the Indian military would do well to abstain from irresponsible rhetoric and vitriolic communication to shore up electoral support for their political masters’ regressive ideology (5/5)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 24, 2022