Friday, April 26, 2024

پاک فوج میں اہم تقرریاں اور تعیناتیاں، لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کمانڈر پشاور کور تعینات

پاک فوج میں اہم تقرریاں اور تعیناتیاں، لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کمانڈر پشاور کور تعینات
August 8, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - پاک فوج میں اہم تقرریاں اور تعیناتیاں ہو گئیں۔ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو کمانڈر پشاور کور تعینات کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء پاک فوج کے ملٹری سیکرٹری تعینات ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور تعینات ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات اس سے پہلے ملٹری سیکرٹری پاک فوج فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ کور کمانڈر بہاولپور تعینات ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کمانڈر پشاور جبکہ ملٹری سیکرٹری جی ایچ کیو پاک فوج تعینات ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء کور کمانڈر بہاولپور فرائض سرانجام دے رہے تھے۔