Tuesday, May 7, 2024

پاک فوج میں تاریخ رقم، ہندو افسر کیلاش کمار فوج کے پہلے لیفٹیننٹ کرنل بن گئے

پاک فوج میں تاریخ رقم، ہندو افسر کیلاش کمار فوج کے پہلے لیفٹیننٹ کرنل بن گئے
February 25, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج میں تاریخ رقم ہو گئی۔ ہندو افسر کیلاش کمار فوج کے پہلے لیفٹیننٹ کرنل بن گئے۔

پاک فوج نے ہندو آفیسر کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ کیلاش، پاک آرمی میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندو افسر ہیں۔ کیلاش کمار کی تصویر پہلی بار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی۔ لیفٹیننٹ کرنل کیلاش کمار کو ہر جانب سے مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔