Friday, September 30, 2022

پاک فوج کی سوات میں طالبان کی موجودگی سے متعلق خبروں کی تردید

پاک فوج کی سوات میں طالبان کی موجودگی سے متعلق خبروں کی تردید
August 14, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - پاک فوج نے سوات میں طالبان کی موجودگی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سوات میں طالبان کی موجودگی سے متعلق سوشل میڈیا پر غلط فہمی پھیلائی گئی۔ پہاڑوں پر موجود افراد کی موجودگی اور نقل وحرکت پر کڑی نظر ہے۔ سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح ارکان کی مبینہ موجودگی کی خبریں گمراہ کن ہیں۔