Friday, April 26, 2024

پاک فوج کی گاڑی کو باغ کے علاقے شجاع آباد کے قریب حادثہ، 9 جوان شہید، نماز جنازہ ادا

پاک فوج کی گاڑی کو باغ کے علاقے شجاع آباد کے قریب حادثہ، 9 جوان شہید، نماز جنازہ ادا
August 21, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - پاک فوج کی گاڑی کو باغ کے علاقے شجاع آباد کے قریب حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں 9 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی گاڑی معمول کی فوجی ڈیوٹی کے دوران ایک نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 9 فوجی شہید جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تمام شہداء کی نماز جنازہ منگلا گیریژن میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت عسکری حکام نے شرکت کی۔ شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کئے جائیں گے، جہاں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔