Sunday, May 5, 2024

پاک فوج کی سرچ و ریسکیو ٹیم ترکیہ سے وطن واپس پہنچ گئی

پاک فوج کی سرچ و ریسکیو ٹیم ترکیہ سے وطن واپس پہنچ گئی
February 24, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاک فوج کی اربن سرچ اور ریسکیو ٹیم زلزلے کے بعد ریسکیو آپریشن میں ترکیہ عوام کے دل جیت کر وطن واپسی پہنچ گئی۔ پاک فوج کی ٹیم نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں 17 روزہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

پاک فوج کی ریسکیو ٹیم کا ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلئے سب سے پہلے پہنچنے اور سب سے آخر میں وہاں سے نکلنے پر بین الاقوامی اور ترکیہ میڈیا معترف
پاک فوج کی 33 رکنی ریسکیو ٹیم کامیاب ریسکیو آپریشنز کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔

ٹیم کا استقبال وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر، پاکستان میں ترکی کے سفیر اور این ڈی ایم اے نے کیا۔ ترکی کے سفیر نے پاک فوج کی ٹیم کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور ترکیہ کی ایمبیسی کیجانب سے پاک فورج کی ٹیم کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔

17 روزہ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے مجموعی طور پر 91 سائٹس کو سرچ کیا جبکہ 39 مقامات پر ریسکیو آپریشن میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحتوں کے جوہر دیکھائے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیموں نے ترکیہ میں 91 مقامات کوکلیئر کیا، متعدد کو زندہ نکالا

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ادارہ ترکیہ کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ تنظیم آفاد کیساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ ترکیہ کو ریلیف و بحالی کی سرگرمیوں میں تعاون فراہم کیا جائے گا۔