Friday, April 19, 2024

پاک فوج کے تمام جنرل آفیسرز کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان

پاک فوج کے تمام جنرل آفیسرز کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان
August 25, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - پاک فوج کے تمام جنرل آفیسرز نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کردیا۔ پاک فوج نے اپنا 3 دن کا راشن سیلاب متاثرین میں تقسیم کردیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے امداد کے باوجود مزید ریلیف اور ادویات کی اشد ضرورت ہے، متاثرہ بہن بھائیوں اوربچوں کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں۔

مون سون میں غیرمعمولی بارشوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پاک فوج نے متاثرہ علاقوں میں بھرپور ریسکیو اور ریلیف مہم شروع کی ہوئی ہے، اب تک 40 ہزارلوگوں کو محفوظ مقامات اور آرمی ریلیف کیمپس میں منتقل کیا گیا، 23 ہزار لوگوں کو ادویات اور طبی امداد فراہم کی گئی۔

آرمی کے موجود اسٹاک سے 3700 سے زائد ٹینٹ اور ضرورت کی دیگر اشیاء تقسیم کیں۔ مخیر حضرات قومی المیہ کے موقع پر بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں۔ حکومت کی ہدایات پر بڑے شہروں میں عطیہ سامان کی وصولی کے لیے مراکز قائم کیے جائیں گے۔