Friday, May 17, 2024

پاک فوج کے شہداء کی ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پاک فوج کے شہداء کی ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی
March 22, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - پاک فوج کے شہداء کی ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار اظہر اقبال، نائیک محمد اسد، سپاہی عیسیٰ کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں ادا کی گئی۔ پاک فوج کے تینوں جوان سگو، ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران شہید ہوئے۔

شہداء کی نماز جنازہ لودھراں، میاں چنوں اور زیارت جنوبی وزیرستان میں ادا کی گئی، تمام شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔