Friday, April 26, 2024

پاک فوج کے شہداء انسانیت کی خدمت اور فرض کی بجا آوری کی عظیم مثال ہیں، رانا ثنا

پاک فوج کے شہداء انسانیت کی خدمت اور فرض کی بجا آوری کی عظیم مثال ہیں، رانا ثنا
August 8, 2022 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء انسانیت کی خدمت اور فرض کی بجا آوری کی عظیم مثال ہیں۔

سوموار کے روز لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید بریگیڈیئر محمد خالد کے گھر جا کر اظہارتعزیت کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلانے والوں کی نشاندہی ہوگئی، ایف آئی اے اس وقت دو انکوائریاں کررہا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سربراہ قوم کو گمراہ کررہا ہے۔ اسلام آباد میں جلسے کی اجازت ہے، کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو 25 مئی سے زیادہ برا حال ہو گا۔ شہزاد اکبر کی طرح پہلے نہیں بتا سکتا کس کی گرفتاری ہوگی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ایل پی فیض آباد میں جلسہ کرنا چاہتی ہے، ہماری گزارش ہے کہ کہیں اور جلسہ کرلیں، جلسہ کرنا ہے جلسہ کریں، احتجاج کرنا ہے احتجاج کریں، مگر ضا بطہ اخلاق کے مطابق کریں۔