Wednesday, February 28, 2024

پاک فوج کے خیبر پختونخوا پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات

پاک فوج کے خیبر پختونخوا پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات
November 22, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاک فوج کی جانب سے خیبر پختونخوا پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات کا سلسلہ جاری ہیں۔ سپین وام میں تین ہفتوں پر مشتمل 40 پولیس اہلکاروں کو خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔

پاک فوج قیام امن کےلئے خیبر پختونخوا پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے خصوصی کوششیں کر رہی ہے۔ پورے خیبر پختونخوا بالخصوص نئے ضم اضلاع میں پانچ مختلف مراحل میں اب تک 23,792  پولیس اہلکاروں کو تربیت دی جا چکی ہے۔

اس کے علاوہ 600 سے زائد پولیس اہلکاروں کو ایس ایس جی کی سپیشلائیزڈ ٹریننگ، 300 اہلکاروں کو ماسٹر ٹریننگ، 34 اہلکاروں کو آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کی تربیت دی جا چکی ہے۔ تربیتی کورسز میں ہتھیاروں کا استعمال، سرچ آپریشن اور ناگہانی صورتحال میں شہریوں کا تحفظ شامل ہے۔ ٹرئینگ کی بدولت خیبر پختونخوا کے یہ پولیس اہلکار مستقبل میں دہشتگردی سے نمٹنے اور امن کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گے۔

پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں پولیس کے 53 شہداء کے لواحقین کی دیکھ بھال بھی کی جا رہی ہے۔ مل کر وطن عزیز سے دہشتگردی جیسے ناسور کو مکمل ختم کرنے کےلئے پاک فوج دیگر سکیورٹی اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے کوشاں رہے گی۔