Tuesday, May 21, 2024

پاک فوج کے جوان وطن کے دفاع کیلئے سرحدوں پر الرٹ

پاک فوج کے جوان وطن کے دفاع کیلئے سرحدوں پر الرٹ
July 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاک فوج کے جوان وطن کے دفاع کیلئے سرحدوں پر الرٹ کھڑے ہیں، فوجی جوانوں نے 92 نیوز کے توسط سے قوم کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد دی ہے۔

پاک فوج کے جوان جذبہ، ایثار اور قربانی کی عظیم مثال ہیں۔ ان کا اپنے سے دور رہ کر عید کی خوشیاں منانے کا اپنا ہی انداز ہے۔ پوری قوم جب اپنے پیاروں میں عید کی خوشیاں منا رہی ہے تو پاک فوج کے بہادر افسران اور جوان اپنوں ہزاروں کلومیٹر دور مادر وطن کے دفاع کے لیے آج بھی سرحدوں پر سینہ سپر ہیں۔

گھر والوں بچوں کی یاد تو بہت آتی ہیں لیکن ہمارے لیے ملک پاکستان کی حفاظت سے اہم کوئی رشتہ نہیں ، ہم جب بھی گھروں کو جاتے ہیں اس دن ہماری اور گھر والوں کی عید ہوتی ہیں۔

قومی دنوں کی طرح مذہبی تہواروں عیدوں پر پاک فوج کے جوانوں میں افسران مٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں بڑے اسپیشل اور کھانوں کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔