Sunday, May 5, 2024

پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں نے مزید 87 سیلاب متاثرین کو ریسکیو کر لیا

پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں نے مزید 87 سیلاب متاثرین کو ریسکیو کر لیا
September 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد(92 نیوز) - پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں نے مزید 87 سیلاب متاثرین کو ریسکیو کر لیا۔ اب تک 7 ہزار، 940 ٹن خوراک تقسیم کی گئیں۔

این ایف آر سی سی کے مطابق پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز سے 32.88 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا گیا۔ اب تک ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 4 ہزار 570 سیلاب میں گھرے افراد کا انخلاء کیا گیا۔ سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان سمیت ملک میں 147 ریلیف کیمپس، 278 امدادی اشیاء کلیکشن پوائنٹس قائم ہیں۔

پاک بحریہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 4 فلڈ ریلیف کوآرڈینیشن سینٹرز، 18 مرکزی کلیکشن پوائنٹس قائم کیے ہیں۔ 7 خیمہ بستیاں قائم کیں، جہاں 12 ہزار 371 افراد رہائش پذیر ہیں۔ پاک بحریہ کے زیر انتظام قائم 61 میڈیکل کیمپس میں 44 ہزار 874 مریضوں کا علاج کیا گیا۔

این ایف آر سی سی کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیاروں، ہیلی کاپٹرز نے 1521 افراد کو بچایا، 4 ہزار 848 خیمے، 2 لاکھ 88 ہزار 71 فوڈ پیکٹ  جبکہ 2 ہزار 775 ٹن راشن بھی تقسیم کیا گیا۔ پاک فضائیہ نے 45 طبی کیمپوں میں 51 ہزار 840 مریضوں کا علاج کیا۔