Saturday, April 20, 2024

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کے بعد منفی پروپیگنڈا کی تحقیقات کی انکوائری مکمل

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کے بعد منفی پروپیگنڈا کی تحقیقات کی انکوائری مکمل
August 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کے بعد منفی پروپیگنڈا کی تحقیقات میں چھ رکنی کمیٹی نے انکوائری مکمل کر لی۔

لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ پر منفی پراپیگنڈے کے معاملے پر ایف آئی اے کی چھ رکنی  کمیٹی نے انکوائری مکمل کرلی ۔ رپورٹ میں سیاسی جماعتوں کو کلین چٹ ،پراپیگنڈے کو انفرادی عمل قرار دیدیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا  ہے کہ سوشل میڈیا میں منفی پروپیگنڈے میں کسی سیاسی جماعت کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ۔ انکوائری کمیٹی نے پراپیگنڈے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کر دی۔ ملوث افراد کے خلاف سائبر کرائمز، پی پی سی  کے تحت مقدمات درج کرنے کیے جائیں گے۔

ایف آئی اے کے 4 اور دو حساس ادروں پر مشتمل افسران نے انکوائری کی رپورٹ مکمل کرکے وزارت داخلہ میں جمع کرا دی ۔