Monday, May 20, 2024

پاک فوج کے 32 بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

پاک فوج کے 32 بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
July 26, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - پاک فوج کے 32 بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں پروموشن بورڈ کا انعقاد ہوا۔ ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر عمر نسیم، بریگیڈیئر سید عباس علی، بریگیڈیئر محمد عباس شامل ہیں ۔ بریگیڈیئر محمد شاہد ابڑو، بریگیڈیئر لقمان حفیظ، بریگیڈیئر محمد یاسر الٰہی کی میجر جنرل رینک پر ترقی ہوئی ۔ میجر جنرل رینک پر ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر عدیل حیدر منہاس، بریگیڈیئر سید علی رضا بھی شامل ہیں ۔