Friday, March 29, 2024

پاک فوج کا سکیورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سکیورٹی سنبھالنے کیلئے قطر روانہ

پاک فوج کا سکیورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سکیورٹی سنبھالنے کیلئے قطر روانہ
October 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاک فوج کے نام ایک اور اعزاز، پاک فوج کا سکیورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سکیورٹی سنبھالنے کیلئے نور خان ائیر بیس سے قطر روانہ ہوگیا۔

پاک فوج کا دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سکیورٹی سنبھالنے کیلئے نور خان ائیر بیس سے قطر روانہ ہوا۔ پاک فوج فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر حکومت کو سیکیورٹی میں معاونت فراہم کریگی۔ دستہ پاک فوج کے آفیسرز، جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل ہے۔

8 رُکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ دورے کے دوران ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب شدہ دستے کو فیفا سکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی۔

قطر حکومت نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ2022کے دوران سکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی۔ اِس ضمن میں قطری وزارت داخلہ کے 4 رُکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔