Friday, April 19, 2024

پاک فوج کا میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو خراج تحسین

پاک فوج کا میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو خراج تحسین
August 14, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - پاک فوج نے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر نے 1958 میں جام شہادت نوش کیا۔ میجر طفیل محمد شہید کے مزار پر تحصیل عارف والا، طفیل آباد پنجاب میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ 35 ڈویژن میجر جنرل منیر الدین نے میجر طفیل محمد شہید کے مزار پر حاضری دی۔ میجر جنرل منیر الدین نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول و عسکری حکام اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔