Saturday, April 27, 2024

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے سے لاپتہ ہوگیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے سے لاپتہ ہوگیا، آئی ایس پی آر
August 2, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے سے لاپتہ ہوگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کمانڈر بارہ کور جنرل سرفراز علی سمیت 6 افراد سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کی جا رہی تھی۔ لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

ڈی آئی جی خضدار کے مطابق پولیس ٹیمیں بھی ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مصروف ہیں۔ موسم کی خرابی اور پہاڑی سلسلوں کی وجہ سے تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہبازشریف، وزرائے اعلی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر نے تشویش کا اظہار کیا، قوم سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے بیٹوں کی بخیریت واپسی کیلئے دعاگو ہے۔