Friday, April 19, 2024

پاک فوج اور آرمی چیف سے متعلق سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے والا ایک اور اکاؤنٹ پکڑا گیا

پاک فوج اور آرمی چیف سے متعلق سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے والا ایک اور اکاؤنٹ پکڑا گیا
August 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – پاک فوج اور آرمی چیف سے متعلق سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے والا ایک اور اکاؤنٹ پکڑا گیا، بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف کے حوالے سے پھیلائی جانے والی فیک نیوز کو 64 ہزار افراد نے لائیک کیا اور 9 ہزار لوگوں نے ری ٹوئٹ بھی کیا۔

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ایک کارروائی کے دوران انجینئر نوید نامی شخص کا ٹوئٹر اکاؤنٹ پکڑ لیا، جس پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے 14 اگست 2022ء کو آزادی کی تقریب میں شرکت کی، جو مبینہ طور پر سفارت خانہ لندن میں ہوئی تھی۔

۔

حکام کے مطابق آرمی چیف کے حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی۔ چلائی جانے والی وڈیو درحقیقت آرمی چیف کے مئی2021ء میں دورۂ یوکرایٔن کی ہے۔

پکڑے گئے اکاؤنٹ سے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ محمد نوید افضل نامی شخص کا ہے، جو انجینئرنگ کے شعبے سے وابستہ ہے اور ضلع جھنگ کا رہائشی ہے۔

پھیلائی گئی فیک نیوز کو بعض بڑے اکاؤنٹس نے ری ٹوئٹ بھی کیا۔ حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر نفرت انگیزخبریں سوچی سمجھی سازش کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں، جس کا مقصد فوج اور عوام میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش ہے، جس سے ملک دشمن عناصر بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔