Friday, April 26, 2024

پاک فوج اور ایف سی کی زیرنگرانی خاصہ دار اور لیویز فورس کی تربیت مکمل

پاک فوج اور ایف سی کی زیرنگرانی خاصہ دار اور لیویز فورس کی تربیت مکمل
February 11, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج اور ایف سی کی زیرنگرانی خاصہ دار اور لیویز فورس کی تربیت مکمل کرلی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خاصہ دار اور لیویز کے 2 ہزار اہلکاروں کی تربیت کا چوتھا اور اختتامی مرحلہ اختتام پذیر ہوگیاـ تربیت یافتہ افراد باقاعدہ خیبرپختونخوا پولیس فورس کا حصہ بن گئے۔

اہلکاروں کو ہتھیاروں کے استعمال، پولیسنگ اور عوامی خدمت کی تربیت دی گئی۔ بارودی سرنگوں اور آئی ای ڈیز کاپتہ لگانے کا طریقہ کار بھی سکھایا گیا، سرچ آپریشنز، انسداد دہشت گردی کارروائیاں اور جسمانی فٹنس بھی تربیت کا حصہ تھی۔