Friday, April 19, 2024

پاک فوج اور دیگر ادارے سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف، مفت طبی امداد کی فراہمی جارہی

پاک فوج اور دیگر ادارے سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف، مفت طبی امداد کی فراہمی جارہی
September 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاک فوج اور دیگر ادارے سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں۔ متاثرین کو کیمپوں میں خوراک اور مفت طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

نیشنل فلڈ رسپانس کوارڈینیشن سینٹر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سیلاب سے مجموعی طور پر تیرہ ہزار چوہتر کلومیٹر شاہراہوں اور تین سو بانوے پلوں کو نقصان پہنچا ۔ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے مجموعی طور پر چار ہزار چھ سو انسٹھ افراد کو ریسکیو گیا گیا۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہیلی کاپٹر کی چار پروازوں کے ذریعے ساڑھے نو ٹن خوراک تقسیم کی گئی۔ مجموعی طور پر سیلاب متاثرین کو دس ہزار ٹن خوراک فراہم کی جا چکی۔ ملک بھر میں قائم تین سو میڈیکل کیمپس میں پانچ لاکھ پینسٹھ ہزار سے زائد مریضوں کو علاج کی سہولت کے ساتھ  مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

پاک فضائیہ بھی سیلاب متاثرین کی امداد اور بچاؤ کی کاوشوں میں پیش پیش ہے۔ پاک فضائیہ نے 6 ہزار 415 خیمے، 5 لاکھ 20 ہزار 271 فوڈ پیکج تقسیم کیے۔ پاک فضائیہ نے 3 ہزار 377 ٹن راشن، 2 لاکھ 84 ہزار 538 لیٹر پینے کا صاف پانی تقسیم کیا۔ پاک فضائیہ نے قائم کردہ 46 طبی کیمپوں میں 69 ہزار 959 مریضو ں کا علاج کیا۔