Saturday, May 11, 2024

پاک فوج میں اعلی سطح پر ترقیاں، بارہ میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا

پاک فوج میں اعلی سطح پر ترقیاں، بارہ میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا
October 11, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - پاک فوج میں 12میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق موجودہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار، میجر جنرل انعام حیدر ملک، میجر جنرل فیاض حسین شاہ ،میجر جنرل نعمان زکریا، میجر جنرل محمد ظفر اقبال اور میجر جنرل ایمن بلال صفدر بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل احسن گلریز، میجر جنرل سید عامر رضا، میجر جنرل شاہد امتیاز، میجر جنرل محمد منیر افسر، میجر جنرل یوسف جمال اور میجر جنرل کاشف نذیر کو بھی لیفٹنٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی ہے۔

ان افسران میں سب سے زیادہ معروف موجودہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے پاک فوج کی آرمڈ رجمنٹ میں چھ لانسر میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے گریجویٹ اور اردن سے فارن سٹاف کورس کے حامل ہیں۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں انسٹرکٹر رہے۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران میر علی میں بریگیڈ کمانڈ کی۔ انہوں نے کورونا وباء، ٹڈی دل کے خلاف مہم کو کامیاب بنایا۔