Saturday, May 18, 2024

پاکستان ون چائنہ پالیسی اور عالمی فورم پر چین کے مفادات کے حمایت جاری ر کھے گا، بلاول بھٹو

پاکستان ون چائنہ پالیسی اور عالمی فورم پر چین کے مفادات کے حمایت جاری ر کھے گا، بلاول بھٹو
May 6, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان اور چین کے درمیان بات چیت کا اہم دور اسلام آباد میں جاری ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے کہا کہ پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ساتھ ہیں۔ ایک بار پھر ون چائنہ پالیسی کی حمایت کا اعلان بھی کر دیا۔

پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کا ایک اور باب اسلام آباد میں لکھا جارہا ہے۔جہاں وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور چینی وزیر خارجہ نے ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں کیں۔ بلاول بھٹو نے چینی ہم منصب کے پاکستان کے دورے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ بولے مشکل حالات میں چین کی جانب سے حمایت پر ممنون ہیں۔ ساتھ ہی ایک بار پھر ون چائنہ پالیسی کی حمایت کا بھی اعلان کر دیا۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو چین میں خوش آمدید کہیں گے۔ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ دونوں ممالک سی پیک پر پیشرفت پر مطمئن ہیں، پاکستانی مصنوعات کے لیے چین کی مارکیٹس دستیاب ہیں۔۔ چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کے حوالے سے وزیر خارجہ بلاول نے آگاہ کیا ہے ، مزید کہا کہ دورہ پاکستان کا اہم مقصد پاکستان، افغانستان اور چین کی سہ فریقی بات چیت بھی ہے۔ بولے کے چین افغانستان کے حوالے سے مذاکرات پر پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ امید ہے افغانستان پڑوسیوں کے دہشت گردی کے خدشات کو سنجیدگی سے لے گا۔ ساتھ ہی سہ فریقی مذاکرات کی کامیابی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

چینی ہم منصب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے چینی مارکیٹس کھلی ہیں۔ ساتھ ہی بلاول بھٹو کو جلد چین کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دے دی۔