گوادر پورٹ کے افتتاح کے موقع پر پاکستانی اور چینی گلوکاروں نے سماں باندھ دیا

گوادر(92نیوز)گوادر ڈیپ سی پورٹ کے حوالے سے تقریب میں پاک چین دوستی کے رنگ ہر طرف بکھر گئے پاکستانی اور چینی سنگرز نے سماں باندھ دیا ۔
تفصیلات کےمطابق گوادر ڈپپ سی پورٹ کے باقاعدہ افتتاح کے حوالے سے متعقد کی گئی تقریب میں پاک چین دوستی کے رنگ چارسو بکھر گئے ۔ پاکستانی گلوکار امانت علی اور چینی گلوکار نے پاک چین دوستی کا نغمہ گا کر سماں باندھ دیا ہے ۔
پاک چین دوستی پر مبنی نغمے نے دونوں ممالک کی ثقافت کو خوبصورت الفاظ میں ڈھا ل دیا ۔