Tuesday, April 23, 2024

پاک چائنہ دوستی ،کارریلی اسلام آباد پہنچ گئی

پاک چائنہ دوستی ،کارریلی اسلام آباد پہنچ گئی
October 16, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پاک چین دوستی کی نئی کمند چینی صوبے ننگزیا  سے شروع ہونے والی   کار ریلی کے شرکا اسلام آباد پہنچ گئے۔ ریلی کی قیادت چینی صوبے ننگزیا کے نائب گورنر نے کی۔ ریلی متحدہ عرب امارت پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق پاک چین دوستی کار ریلی کا آغاز چین کے صوبے ننگزیا سے ہوا  ریلی کے شرکا گزشتہ روز گلگت سے براستہ راولپنڈی اسلام آباد پہنچے۔کار ریلی 20 گاڑیوں پر مشتمل ہے ریلی میں پاکستانی اور چینی ڈرائیورز شامل ہیں۔ ریلی میں شریک  چینی ڈرائیور کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی بلندیوں کو چھوئے گی ریل ایک بہت اچھی کاوش ہے۔ ریلی اسلام آباد پہنچی تو لوگوں نے شرکا کو شاندار خیرمقدم کیا اور موقع پر پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے چین پاکستان دوستی کار ریلی گوادر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے گزرے گی۔ ریلی متحدہ عرب امارات پہنچ کراختتام پذیر ہو گی۔