Thursday, March 28, 2024

پاک چین کار ریلی کے شرکا نے کراچی میں مصروف دن گزارا

پاک چین کار ریلی کے شرکا نے کراچی میں مصروف دن گزارا
October 23, 2016
کراچی(92نیوز)پاک چین دوستی زندہ باد پاک چین کار ریلی کے شرکا نے کراچی میں مصروف دن گزارا میری ٹائم میوزیم کادورہ کیا۔ٖغیرملکی وفدکے لیے موسیقی کے پروگرام  کابھی اہتمام کیاگی۔ تفصیلات کےمطابق چینی وفد نے کراچی میں میری ٹائم میوزیم اورولیج ریسٹورنٹ کادورے میں خوب محظوظ ہوتے رہے  کوئی سیلفیاں بناتارہا توفرصت ملنے پرکچھ چینی مہمان اپنے اہلخانہ سے بات چیت کرنے میں مگن رہے۔ چینی وفدکوسخت سیکیورٹی حصارمیں میری ٹائم میوزیم لے جایاگیا جہاں چینی مہمانوں نے میوزیم میں رکھی گئی اشیامیں خاصی دلچسپی لی ۔ چینی وفد نے دوپہرکاکھاناکلفٹن پرواقع ریسٹورنٹ پرکھایاجہاں سے انہیں  نیشنل میوزیم لے جایا گیاجہاں وہ پاکستان کی روایتی موسیقی سے لطف اندوزہوئے اور رقص بھی کرتے رہے ۔