Thursday, March 28, 2024

پاک بحریہ کیلئے دو جدید ترین آف شور پٹرول جنگی بحری جہازوں کی تعمیر کا آغاز

پاک بحریہ کیلئے دو جدید ترین آف شور پٹرول جنگی بحری جہازوں کی تعمیر کا آغاز
October 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاک بحریہ کیلئے دو جدید ترین آف شور پٹرول جنگی بحری جہازوں کی تعمیر کا آغاز ہو گیا۔

تقریب کاانعقاد رومانیہ کے ڈیمن شپ یارڈ میں ہوا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف  ایڈمرل امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہونگے۔ پاک بحریہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان جہازوں کی شمولیت سے سمندری امور کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ نیول چیف نے بحری امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔

سربراہ پاک بحریہ نے ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ مہارت اور پاک بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر شپ یارڈ انتظامیہ کی تعریف کی۔