Thursday, March 28, 2024

پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافہ، جدید اے ٹی آر 77 طیارہ بحری بیڑے میں شامل

پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافہ، جدید اے ٹی آر 77 طیارہ بحری بیڑے میں شامل
September 29, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔ جدید اے ٹی آر 77 طیارہ بحری بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں اے ٹی آر 77 طیارے کی شمولیت اور اے ٹی آر 79 طیارے کو رول آئوٹ کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں طیارے جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ ان جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کے بیڑے میں آپریشنل صلاحیت بڑھے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے کہا کہ بحرہند میں ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط بحریہ کا ہونا ضروری ہے۔ پاکستان کے لیے ایک مضبوط میری ٹائم دفاع اہمیت رکھتاہے ۔ جدید طیاروں کی شمولیت سے بحریہ کی سمندری حدود کی حفاظت و دفاع کی صلاحیت بڑھے گی۔