Thursday, April 18, 2024

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، خطے کی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، خطے کی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال کا جائزہ
July 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا، خطے کی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے تربیتی اور فلاحی اُمور کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ امیرالبحر نے جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے ذریعے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے اقدامات اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلٸے ہمہ وقت تیار ہے۔ نیول چیف نے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی معاونت اور متاثرہ عوام کو ہر ممکن امداد کی فراہمی کیلئے فیلڈ کمانڈز کو خصوصی ہدایات بھی دیں۔