Saturday, April 27, 2024

پاک بحریہ کی بروقت امدادی کارروائی، بھارتی کشتی میں سوار 10 میں سے 9 افراد کو بچا لیا گیا

پاک بحریہ کی بروقت امدادی کارروائی، بھارتی کشتی میں سوار 10 میں سے 9 افراد کو بچا لیا گیا
August 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاک بحریہ کی کھلے سمندر میں بروقت امدادی کارروائی سے ڈوبنے والی بھارتی کشتی جمنا ساغر کے 10 میں سے 9 افراد کو بچا لیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق واقعے میں ہلاک ایک بھارتی شہری کی لاش بھی نکال لی گئی۔ کہا کہ پاک بحریہ کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کے عزم کا مظہر ہے۔