Tuesday, April 16, 2024

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے سری لنکا کا خیر سگالی دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے سری لنکا کا خیر سگالی دورہ
August 16, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے سری لنکا کا خیر سگالی دورہ کیا ہے۔

سری لنکا کی بندرگاہ کولمبو آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان عسکری حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

عملے نے پاکستانی ہائی کمیشن کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔ دورے کے اختتام پر دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان مشق لائن سٹار فائیو کا بھی انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تیمور کے سری لنکا کے دورے اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں دوست ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔