Friday, April 19, 2024

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کا ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے تحت دورہ عمان

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کا ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے تحت دورہ عمان
February 14, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق عمان کی بندرگاہ مسقط‎ آمد پر میزبان بحری حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا۔

جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کی میزبان حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی این ایس اصلت کے اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کو مزید  فروغ ملے گا۔